خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی کی منظوری دے دی۔
پالیسی میں سکول میں مدتِ تعیناتی، سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج کے اشاریے شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت میرٹ اور شفافیت کی بالادستی ممکن ہو جائے گی، اساتذہ کی ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر لمبی چھلانگ، فی تولہ 10 ہزار 700 روپے مہنگا
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر پابندی عائد ہے، 400سے زائد سفارشیں آئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دیگر محکموں کو بھی میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت کردی ہے۔