نیشنل گیمز:فینسنگ چیمپئن شپ ایچ ای سی کے نام

Dec 12, 2025 | 14:47:PM
نیشنل گیمز:فینسنگ چیمپئن شپ ایچ ای سی کے نام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہائیر ایجوکیشن کمیشن  نے 35ویں نیشنل گیمز کی فیڈریشنسپورٹس فیسٹیول میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مردوں اور خواتین دونوں کی فینسنگ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

یہ مقابلے 7 سے 11 دسمبر 2025 تک این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سپورٹس جمنازیم میں منعقد ہوئے۔

اس سال ایچ ای سی نے پہلی مرتبہ فینسنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا تھا، جس کے باوجود دونوں کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت کر غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں:نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ 

ایونٹ میں آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، پولیس، نیوی، ایچ ای سی اور اسلام آباد کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی

دوسری طرف ان ٹیموں نے اعلیٰ مہارت، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا۔