سکائی ڈائیورکا پیراشوٹ جہاز کے ونگ میں پھنس گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آسٹریلوی حکام نے ایک خطرناک واقعے کی دل دہلا دینے والی فوٹیج جاری کی ہے جس میں ایک اسکائی ڈائیور ہزاروں فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز کے ونگ سے پچکنے کے بعد ہوا میں معلق رہ گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکائی ڈائیور نے اپنا پیراشوٹ کھولا لیکن اس کا ہینڈل جہاز کے ونگ فلیپ میں پچک گیا۔
اس کے بعد ڈائیور پیچھے کی طرف گرا اور اس کے پیر جہاز سے ٹکرائے جبکہ اس کا پیراشوٹ جہاز کے ونگ کے گرد لپٹ گیا۔
NEW: Skydiver's parachute gets caught on the tail of a plane, leaving him dangling 15,000 feet in the air over North Queensland, Australia.
— Collin Rugg (@CollinRugg) December 11, 2025
As the parachutist climbed out of the plane, his reserve parachute handle got snagged on a wing flap.
The parachute then deployed and… pic.twitter.com/oVxiOl8bWN
ہوا میں معلق رہتے ہوئے ڈائیور نے ہک نائف کی مدد سے ریزرو چوٹ کے رسے کاٹ کر خود کو آزاد کیا اور بعد ازاں اپنا مین چوٹ کھول کر محفوظ طریقے سے زمین پر اتر گیا۔
مزید پڑھیں:دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
رپورٹس کے مطابق اس سکائی ڈائیور نے کیمرہ آپریٹر کو بھی ٹکر ماری جو جہاز کے کنارے پر بیٹھا ہوا تھا اور چھلانگ لگانے کی تیاری کر رہا تھا۔
بیورو کے مطابق واقعے کے دوران ہوائی جہاز کے ونگ کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کے لیے جہاز پر قابو پانا مشکل ہو گیا تاہم اس نے میڈے کال جاری کر کے جہاز کو محفوظ طریقے سے اتارا۔
یہ حادثہ ستمبر میں کیرنز کے جنوب میں ایک اسٹنٹ کے دوران پیش آیا تھا، مگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اسے حال ہی میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔
منصوبہ یہ تھا کہ 15,000 فٹ (4,600 میٹر) کی بلندی پر 16 اسکائی ڈائیورز کی مشترکہ فارمیشن مکمل کی جائے جسے ایک کیمرہ آپریٹر ریکارڈ کر رہا تھا۔
تاہم پہلے شریک کے جہاز کے خروج پر پہنچتے ہی چند لمحوں میں منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا۔