مغربی ہواؤں کی انٹری، کل سے ملک میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی

Dec 12, 2025 | 09:03:AM
مغربی ہواؤں کی انٹری، کل سے ملک میں بارشوں، برفباری کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( روزینہ علی)مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر  دی ۔ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ،چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں 13 سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری متوقع ہے ۔

کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 14 اور 15 دسمبر کو ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند ، موٹروے بند

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور پوٹھوہار میں اتوار اور پیر کو بوندا باندی کا امکان ہے ،مری اور گلیات میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی  ہے۔ 

12 سے 16 دسمبر تک پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ۔ 

 ملک میں ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر سے داخل ہونے کی بھی توقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بھی محکمہ موسمیات کی پنجاب کے بالائی اضلاع میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی ہے۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نےکہا کہ 14 سے 15 دسمبر تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔ 
پنجاب کے میدانی اضلاع لاہور، گجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور خانپور میں دھند و سموگ کی صورتحال برقرار رہے گی۔