پی پی 153 سے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

Dec 12, 2023 | 20:34:PM
پی پی 153 سے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں
کیپشن: ناصر سلمان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 153 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بُک پر دیے گئے ایک پیغام میں ناصر سلمان نے کہا کہ سانحہ نو مئی کے تناظر میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ائی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، سیاست سے اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کررہا ہوں۔