شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کا نیا گاناریلیز

Dec 12, 2022 | 15:59:PM
فائل فوٹو
کیپشن: شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کا نیا گاناریلیز
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان کا پہلا گانا جاری کردیا گیا ہے۔یش راج فلمز کے بینرر تلے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان اگلے برس ریلیز کی جارہی ہے۔فلم کا پہلا گانا انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا جس کے حوالے سے کئی دنوں سے ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔ گانے میں دیپیکا پڈوکون کی بولڈ ڈریسنگ اور لکز، شاہ رخ خان کا مختلف لُک اور بالی ووڈ کنگ کے جسم کی بناوٹ پر بات کی جا رہی ہے۔

اس گانے میں دیپیکا اور شاہ رخ کی کیمسٹری پر بھی خوب چرچا ہورہا ہے۔بے شرم رنگ کو ہندی کے علاوہ بیک وقت تامل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم کے تینوں زبان میں گائے گئے گانے کو شلپا راؤ ، وشال اور شیکھر نے گایا ہے۔

یاد رہے کہ فلم پٹھان میں دیپیکا ، شاہ رخ خان اور جان ابراہم مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کے ساتھ ہی شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر 5 برس بعد واپسی ہوگی۔