’’یہ بالی ووڈ والی پلاسٹک سرجری نہیں‘‘ محمد احمد کی پروسیجر پر وضاحت آگئی

Aug 12, 2026 | 15:58:PM
’’یہ بالی ووڈ والی پلاسٹک سرجری نہیں‘‘ محمد احمد کی پروسیجر پر وضاحت آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے  سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کیے جانے والے پروسیجر کے حوالے سے وضاحت پیش کردی۔
ایک صارف نے محمد احمد کی ویڈیو پر کمنٹ کیا تھا کہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں تو پھر یہ پروسیجر کیوں کروارہے ہیں؟اس کے جواب میں محمد احمد نے کہا فیس لفٹ سے خود کو نہیں بدل رہا، بہتر ورژن نظر آنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان نے سوشل میڈیا پرایک اور مبہم پیغام شیئرکردیا
سینئر اداکار نے مزیدکہا کہ میں خود کو تبدیل نہیں کر رہا بلکہ ایک معمولی طریقہ کار کے ذریعے اپنی بہتر شکل دکھانا چاہتا ہوں، یہ کوئی ’’بالی وڈ‘‘ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں ہے، بے فکر رہیں۔