جنوبی افریقہ نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دیدی، ڈیوالڈ بریوس کی زبردست سینچری

Aug 12, 2025 | 22:31:PM
 جنوبی افریقہ نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو شکست دیدی، ڈیوالڈ بریوس کی زبردست سینچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ نےدوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل  میچ میں آسٹریلیا کو 53 رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نےتیز رفتار سینچری بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق   جنوبی افریقہ  کی ٹیم نے 7 وکٹ پر 218 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 165 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ڈارون میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی 3 وکٹیں تو 57 رنز پر گر گئیں لیکن پھر ڈیوالڈ بریوس کا شو شروع ہوا اور صرف 41 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔ٹرسٹان اسٹبز نے 31 رنز بنائے، ڈیوالڈ بریوس نے صرف 56 گیندوں پر 125 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا اسکور 7 وکٹ پر 218 رنز تک پہنچایا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مڈل میں ٹم ڈیوڈ نے 24 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم اٹھارہویں اوور میں 165 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقن بالرز کینوا میفاکا اور کاربن بوش نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے میچ 53 رن سے جیت کر 3 میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم