مساجد کے انہدام کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، سربراہ جےیوآئی نے اسلام آباد میں مساجد مدارس کے حوالے سے عوام اور مذہبی طبقے میں پائی جانے والی بے چینی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے انہدام کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں مدنی مسجد کے انہدام اور اس کے بعد کی صورتحال پر غور وخوض ہوا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ مساجد کے انہدام کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔ شہید مسجد کو ہر صورت تعمیر کیا جائے گا ۔سربراہ جےیوآئی سے ہونیوالی ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا راشد محمود سومرو ، عثمان بادینی، حافظ نصیر احرار ،مفتی ابرار احمد اور مفتی اویس عزیز شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ہم دہشت گردی کا ہر شکل میں مقابلہ کرنے کے لئے پُرعزم ،ترجمان امریکی سفارتخانہ