گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سنگین،دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ،50 سے زائد مزدور بال بال بچ گئے

Aug 12, 2025 | 19:01:PM
گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سنگین،دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ،50 سے زائد مزدور بال بال بچ گئے
کیپشن: گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال سنگین،دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا ،50 سے زائد مزدور بال بال بچ گئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلگت بلتستان ایک بار پھر شدید سیلابی تباہی کی لپیٹ میں آگیا،دریائے ہنزہ میں طغیانی کے باعث گلمت اور گوجال کے علاقوں میں شدید تباہی ہوئی ہے جہاں سیلابی ریلے زرعی اراضی، درختوں، واٹر چینلز اور مکانات کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق شاہراہ ریشم پر مسلسل پہاڑی پتھروں کے گرنے سے کئی مقامات بند ہوگئے ہیں،نزہ کے مقام پر شاہراہ ریشم بلاک ہونے سے مسافر پھنس گئے ہیں،حکومتی ترجمان کے مطابق  سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

ہنزہ میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق فیض اللہ فراق نے کہا کہ 50 سے زائد مزدوروں کی جان بچ گئی جبکہ حکومت نے ہنزہ انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

  ترجمان کے مطابق  گلگت بلتستان اس وقت بدترین سیلابی تباہی کی زد میں ہے جہاں کھڑی فصلیں، درخت اور زرعی اراضی ریلوں کی نذر ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں : حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا