مردان:دادا سے اشیاءلینے پر سفاک باپ نے بچی پر تشدد کر کے قتل کردیا

Aug 12, 2023 | 23:20:PM
مردان:دادا سے اشیاءلینے پر سفاک باپ نے بچی پر تشدد کر کے قتل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )ضلع مردان کے علاقےگڑھی کپورہ میں سفاک باپ نے اپنی کم سن بچی کو شدید جسمانی تشدد کانشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  یہ افسوسناک واقعہ ضلع مردان کے پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ کے حدود میں پیش آیا، جہاں پر مبینہ ملزم ظہور نے اپنی 15سالہ بچی ثانیہ گل کو دادا سے کھانے پینے کی اشیاء لینے پر قتل کردیا۔ 

ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں پہلی بیوی طلاق لےچکی ہے جبکہ دوسری بیوی میکے ناراض گئی ہے،وقوعہ کے روزتانیہ گل کے دادا عبد رحمان نے نواسوں کے لئے کھانے اور دیگر اشیاء لاکر گھر میں دیں جس پر ظالم باپ مشتعل ہوگیا اوراپنی بیٹی ثانیہ گل کو پکڑکرگھونسوں،مکوں اور ڈنڈوں سے مارپیٹ کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق باپ  بچی کو قریبی ہسپتال لایا جہاں ڈاکٹروں نے بچی پر تشدد اورموت کی تصدیق کردی،موت کی تصدیق پرملزم باپ  بیٹی کی  لاش ہسپتال میں چھو ڑکرفرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباسی کی نئی "میک اپ" لک مداحوں کو بھا گئی

دوسری جانب پولیس سٹیشن گڑھی کپورہ نے مقتولہ کی بہن خدیجہ کی رپورٹ پر ملزم باپ ظہور ولد عبد رحمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔