شہباز گل کے ڈرائیور کی بچی کو تحویل میں نہیں لیا ،اسلام آباد پولیس

Aug 12, 2022 | 00:26:AM
شہباز گل ڈرائیور ، بیٹی
کیپشن: شہباز گل کے ڈرائیور کی بیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیاپر شہباز گل کے ڈرائیورکی بیٹی کے حوالے سے خبریں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ کسی بچی کو تحویل میں نہیں لیا، ملزمہ اور اس کی بچی پولیس کی تحویل میں نہیں ہیں، ملزمہ کو عدالت کے حکم پر آج صبح ہی جیل حکام کے حوالے کردیا تھا، شہباز گل کے موبائل فون اور دیگر ثبوت کی برآمدگی کے لئے ڈرائیور کی گرفتاری درکار ہے، سوشل میڈیا پر یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملزمہ یا اس کی بچی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
ملزمہ اور اس کے بھائی پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 353, 186, 382 ,506, 147, 149 کے تحت مقدمہ نمبر 694 تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا؛ گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع