امریکہ: 5 سال سے گمشدہ بلی خاندان کو مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ میں ایک خاندان کو پانچ برس سے گمشدہ پالتو بلی مل گئی ہے۔
ٹیکساس میں موجود ولیمسن کاؤنٹی ریجنل اینیمل شیلٹر نے بتایا کہ بلی کو رواں برس مارچ کے آخر میں فیسلیٹی میں لایا گیا ۔
جب اس کی مائیکرو چپ کو سکین کیا گیا تو اس کے مالکان کی معلومات سامنے آئی۔
بلی کے مالک نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں لکھا تھا کہ چِپ مل گئی۔
جس کے بعد انہوں نے ولیمسن کاؤنٹی کا ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ پیج چیک کیا اور وہاں انہیں اپنی پالتو بلی دِکھی۔
شیلٹر کے اہلکاروں یہ جان کر حیران تھے کہ ‘کِٹ کیٹ‘ نامی یہ بلی پانچ برسوں سے گمشدہ تھی۔
مزید پڑھیں:ٹرک، بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، وکیل جاں بحق ، ویڈیو وائرل