پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو واپسی،لاہور کی سڑکیں ویران

Apr 12, 2024 | 09:08:AM
عید منانے کیلئے پردیسیوں کی  اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے بعد   لاہور کی شاہراہیں ویران دکھائی دے رہی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عید منانے کیلئے پردیسیوں کی  اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کے بعد   لاہور کی شاہراہیں ویران دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ہر عید پر لاہور سے لاکھوں افراد عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ عید سے قبل ہی شروع ہو جاتا ہے جو بعض صورتوں میں عید کی صبح تک جاری رہتا ہے۔

سب کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید کا خوبصورت تہوار اپنوں کے ساتھ منائیں اور یوں لاہور خالی خالی سا نظر آنے لگتا ہے، ان دنوں بھی لاہور میں کچھ ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے۔

مزید  پڑھیں:   جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے

لاہور کی شاہراہوں کی نظر آنے والی وسعت یہ بھی بتا رہی ہے کہ شہر کی سڑکیں کافی بڑی ہیں لیکن اکثر صورتوں میں ہم خود اپنی غلطیوں کی وجہ سے ٹریفک جام کا سبب بنتے رہتے ہیں۔

یہ بات بھی اپنی جگہ ہے کہ جانے والوں کے باعث شہر میں کچھ بے رونقی سی تو محسوس ہوتی رہتی ہے۔