بٹ کوائن کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

Apr 12, 2023 | 21:42:PM
بٹ کوائن کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت 7 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مذکورہ اضافے کے ساتھ بٹ کوائن کی قیمت 30 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بٹ کوائن دنیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کی قیمت گزشتہ سال جون کے بعدپہلی بار اس سطح پر پہنچی ہے۔

دوسری جانب کوائن میٹرکس کے مطابق دنیا کی دوسری سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی ایتھرکی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی قیمت 1 ہزار 925 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔