عید پر 5 سپیشل ٹرین چلائی جائیں گی

Apr 12, 2023 | 20:07:PM
عید پر 5 سپیشل ٹرین چلائی جائیں گی
کیپشن: ٹرین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کےلئے خوشخبری،ریلوے کی جانب سے 5سپیشل ٹرین چلائی جائیں گی۔
پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ تک 18 اپریل کو چلائی جائے گی،18 اپریل کو ہی دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور تک چلائی جائے گی،چوتھی عیدسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ تک 26 اپریل کو چلے گی۔پانچویں سپیشل عید ٹرین لاہور سے کراچی تک 27 اپریل کو چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ”حکم عدولی کے نتائج سب کو معلوم“ فنڈز کی عدم فراہمی پر افسران پیش ہوں؛ سپریم کورٹ