ایکواڈور: بندرگاہ پر حملہ، 8 ماہی گیر ہلاک

Apr 12, 2023 | 12:20:PM
ایکواڈور: بندرگاہ پر حملہ، 8 ماہی گیر ہلاک
کیپشن: کثیر تعداد میں سیکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
سورس: ٹی آر ٹی ورلڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایکواڈور میں ایک بندرگاہ پر مسلح حملے میں 8 ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایکواڈور ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ ایسمراڈس شہر کی بندرگاہ پر کیا گیا۔ حملہ آوروں کی تعداد 15 تھی اور انہوں نے نقاب پہن رکھےتھے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا، بنک میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک

وہ کشتیوں کے ذریعے بندرگاہ پر آئے اور حملے کے بعد انہی کشتیوں کے ذریعے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

حملے میں 8 ماہی گیر ہلاک ہو گئے ہیں۔

کثیر تعداد میں سیکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔