حکومت نے سیاسی ترجیحات کو معاشی ترجیحات سے بدل دیا ، شاہ محمودقریشی

Apr 12, 2021 | 00:29:AM
حکومت نے سیاسی ترجیحات کو معاشی ترجیحات سے بدل دیا ، شاہ محمودقریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات سے بدل دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی آمد کے بعد پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جرمنی پہنچے تو ایئرپورٹ پر جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دنیا کی توجہ پاکستان میں معاشی سرگرمیوں اور مواقع سے متعارف کرا رہے ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ڈاکٹر فیصل کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہم ڈسکہ میں تھوڑی سی مزید محنت کرتے توجیت جاتے، سینیٹر شبلی فراز