کیوبا میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، لاکھوں شہری متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کیوبا ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیااور لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں ایک سال کے دوان پانچویں مرتبہ بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
کیوبا کی وزارت توانائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے نظام کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کا تعلق انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے غیر متوقع طور پر بند ہونے سے ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے خواہشمندافراد کیلئے بہترین موقع
وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بجلی کی بندش صبح 9 بجے کے بعد ہوئی جس کی اصل وجہ سے جانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کیوبا 3 دہائیوں سےبدترین معاشی بحران سے دوچار ہے، حالیہ برسوں میں بجلی کی بار بار بندش دیکھی گئی جس کی وجہ بجلی کے نظام میں خرابی اور بجلی پیدا کرنے کیلئے ایندھن کے لیے وسائل میں کمی ہے،کیوبا میں چینی فنڈنگ اور مہارت سے 30 سولر پارکس بھی قائم کیے گئے ہیںتاہم بجلی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔