گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے خواہشمندافراد کیلئے بہترین موقع

Sep 11, 2025 | 12:56:PM
گنیز ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرانے کے خواہشمندافراد کیلئے بہترین موقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا کے سب سے مشہور اور دلچسپ ریکارڈز محفوظ کرنے والے ادارے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کئی انوکھے اور دلچسپ ریکارڈز کا اعلان کردیاجو ابھی تک کسی نے قائم نہیں کئے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا بھر کے لوگ اب بھی کئی ایسے انوکھے اور مزاحیہ ریکارڈز قائم کر کے عالمی اعزاز حاصل کر سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں انوکھے ریکارڈز کی کتاب کے طور پر شہرت رکھنے والا GWR پہلی بار 27 اگست 1955 کو منظر عام پر آیا تھا، جس کے بعد سے یہ دنیا بھر میں انوکھے، عجیب اور حیران کن کارناموں کے لیے پہچانی جاتی ہے،ادارے نے اب کچھ نئے چیلنجز متعارف کرائے ہیں جنہیں کوئی بھی شخص آزما سکتا ہے۔
 ان   میں ایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ وہوپی کشنز پر بیٹھنے کا ریکارڈ، 10 میٹر تک ڈاک ٹکٹ پھونک کر پہنچانے کا ریکارڈ، سب سے زیادہ فاصلے پر بوتل فلپ کرنے کا ریکارڈ، 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ تالی مارنے کا ریکارڈ،– سب سے تیز 400 میٹر بوری ریس مکمل کرنے کا ریکارڈ، سائیکل کے ذریعے ایورسٹ کی بلندی طے کرنے کا تیز ترین ریکارڈاورمنہ سے ٹیبل ٹینس بال 51 بار اچھالنے کا نیا عالمی ریکارڈشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہسپتالوں میں رین ایمرجنسی نافذ،عملے کوالرٹ کردیاگیا
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈیٹر اِن چیف کریگ گلینڈے کے مطابق یہ ریکارڈز عوام کے لیے کھلے ہیں، امید ہے کہ آئندہ نسل کے ریکارڈ ہولڈرز ان میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں گے۔