ناقص کارکردگی:اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقارعلی کوعہدے سے ہٹایا دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان کو عہدے سے ہٹادیاگیا،انکی جگہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا تعینات کردیاگیا۔
مکرم سلطان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان تعینات تھے،نوٹیفیکیشن کےمطابق ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا۔
خیال رہےکہ اس وقت جلالپور پیروالا کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے،جہاں جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گیلانی بند میں شگاف ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گندم مارکیٹ کریش، قیمت 700 روپے تک کم ہو گئی