مسجد الحرام کی زیارت کے موقع پر کن پانچ آداب کا خیال رکھنا چاہیے؟ جانیئے

Sep 11, 2023 | 20:00:PM
مسجد الحرام کی زیارت کے موقع پر کن پانچ آداب کا خیال رکھنا چاہیے؟ جانیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے #فی_القلب_یا_م کے عنوان سے زائرین کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں، ان ہدایات میں مسجد حرام میں زیارت کے آداب اور پانچ قرینے بیان کیے گئے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت حج نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں جانے کے آداب میں خوشبو لگانا، بہترین لباس پہننا، مسجد میں داخل ہونےکی دعا پڑھنا اور داخل ہوتے وقت دایاں پاؤں پہلے داخل کرنا ہے شامل ہیں۔

وزارت حج نے ایکس پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے اکانٹ کے ذریعے مزید کہا کہ" سکون اور وقار کو برقرار رکھنا اور مسجد کی صفائی اور پاکیزگی کو برقرار رکھنا عظیم الشان مسجد میں آنے کے آداب میں سے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پاکستان کیخلاف میچ میں عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا