کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

Sep 11, 2023 | 18:28:PM
کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
کیپشن: ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرلئے۔
کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری سکورکی۔
 ویرات کوہلی300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں،انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔
کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے،سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر4 مرحلہ؛ کوہلی اور راہول کی سنچریاں، پاکستان کیلئے کتنے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا؟ پریشان کن خبر