سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں آئینی بحران چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Sep 11, 2023 | 17:51:PM
سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں آئینی بحران چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ڈاکٹر عارف علوی صدارتی مدت پوری ہونے پر ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ دیں، اپنا بوریا بستر اٹھائیں اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ منتقل ہوجائیں کیونکہ یہ ریاستی ، معاشی دہشت گرد اور سازشی الیکشن نہیں صرف ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران چاہتے ہیں۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ چار سال معیشت تباہ اور ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا کٹھ پتلی ملک میں ایک نیا آئینی بحران پیدا کرنے پرتلی ہے جس کا انہیں کوئی اختیار ہے نہ ہی سیاسی و اخلاقی جواز حاصل ہے۔ 
لیگی رہنما کا کہنا مزید کہناتھا کہ چار سال ملک کے ساتھ معاشی اور ریاستی دہشت گردی کرنے والے 16 ماہ کے معاشی سیاسی اور خارجی پالیسی کے استحکام کےخلاف سازش کرنے والے ہیں، ملک میں امن اور استحکام جیل میں بیٹھے ریاستی اور معاشی دہشت گرد سے برداشت نہیں ہو رہا ۔
سیکرٹری اطلاعات ن لیگ نے کہاکہ عوام کی ترقی، روزی، روٹی کے دشمن آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، خود غرض سازشی موقع ملتے ہی ملک اور عوام پر ایک نیا وار کرتے ہیں،یہ ملک میں افراتفری، ٹکراو¿ اور گند ڈالنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ آئینی منصب کی آڑ میں ایک اور 9 مئی کی تیاری دکھائی دے رہی ہے، پٹرول بم، شہدا اور قومی یادگاروں کی بے حرمتی، انارکی اور 9 مئی کی سازشوں کے وار کئے، ملک میں افراتفری اور فساد کی یہ سازش بھی ناکام ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کی چاندی ہو گئی