کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی دنگل آج سجے گا

Sep 11, 2021 | 22:27:PM
کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں مکمل، انتخابی دنگل آج سجے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی تیاریاں اور انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں اور سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے، ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈز میں انتخابی دنگل آج سجے گا، جس کے انتظامات مکمل ہوگئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 42کنٹونمنٹ کے 219 وارڈز کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کردیا گیا، 219 وارڈز کیلئے 1644 پولنگ سٹیشنز، 5080پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتہائی حساس پولنگ سٹیشنزپر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، باقی پولنگ سٹیشنز کے باہر پولیس، رینجرز پولنگ سٹیشن کی حدود سے باہر موجودہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 1 ہزار559 امیدوار میدان میں ہیں، کنٹونمنٹ بورڈز میں 21 لاکھ 97 ہزار 741 رجسٹر ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز گیارہ لاکھ 54 ہزار 551 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 190 ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام5بجے تک جاری رہے گی، میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد غیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ نشر کرنے کا پابند ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی موثر نگرانی کیلئے سیکرٹریٹ میں شکایتی سیل قائم کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اپنے وارڈسے کامیاب ہونے والا امیدوار ممبر کنٹونمنٹ بورڈ کا ممبر بنے گا، نومنتخب کنٹونمنٹ بورڈ کے ممبران وائس پریذیڈنٹ کا انتخاب کریں گے۔
یاد رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکا سربراہ سٹیشن کمانڈر ہوتا ہے، وائس پریزیڈنٹ اور ممبران اسی کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی نئی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ عمران خان کو کرنا ہے، شیخ رشید