منال کے رخصتی کے وقت قہقہے ۔۔ایمن خان آبدیدہ۔۔ویڈیووائرل

Sep 11, 2021 | 19:01:PM
  منال کے رخصتی کے وقت قہقہے ۔۔ایمن خان آبدیدہ۔۔ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)اداکارہ  منال خان کی شادی پر ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں :کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ منال خان احسن محسن اکرام کی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔منال خان جہاں دُلہن کے روپ میں نہایت حسین لگ رہی تھیں وہیں اُن کی بہن ایمن خان بھی سنہرے اور نارنجی رنگ کےجوڑے میں خوب جچ رہی تھیں۔منال خان کے نکاح کی وائرل ویڈیوز میں سے ایک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح کے فوراً بعد ہی ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگ گئیں، ایمن خان کو اُن کی فیملی کی دیگر خواتین کی جانب سے چُپ کرایا گیا۔

دوسری جانب منال خان شادی کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہی تھیں۔ قہقہے لگاتی اور ہنستی رہیں، منال خان نے رونے کی اداکاری کی بھی کوشش کی ۔