منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک, تصاویر وائرل

Sep 11, 2021 | 00:51:AM
منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک, تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے، دونوں فنکاروں کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار احسن محسن اکرام نکاح نامے پر دستخط کررہے ہیں اور قریب موجود اداکارہ ایمن خان فرط جذبات سے آبدیدہ ہورہی ہیں۔

دوسری ویڈیو میں منال خان تیار ہوکر بینکوئٹ میں داخل ہورہی ہیں اس دوران ان کی بہن اداکارہ ایمن خان انہیں گلے سے لگا رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Minalkhan✨ (@minalsfeed)

منال خان والدہ کو بلاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’ماما آپ کے کپڑے کتنے اچھے لگ رہے ہیں، آئیں تصویر بنوالیں۔‘

مداحوں کی جانب سے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کو شادی کی مبارک باد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن اور محسن احسن اکرام کے ولیمے کی تقریب کل (اتوار)کراچی میں ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں فنکاروں کی مایوں اور ڈھولکی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔