پاکستان،سعودی عرب میں دوطرفہ سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں:گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ سرمایہ کاری کے دروازے کھل رہے ہیں، پاک سعودیہ دو طرفہ کاروباری حجم کو بڑھانا ضروری ہے ۔
انھوں نےان خیالات کا اظہار سعودی پرنس منصور بن محمد ال سعود کے اعزاز میں ظہرانہ کے موقع پر کیا، ظہرانے میں سعودی شہزادہ منصور بن محمد،سعودی سرمایہ کاروں سمیت پاکستان کی 100 بڑی کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔گوہر اعجاز نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
سعودی پرنس منصور بن محمد نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ ایک اعزاز کی بات ہے،پاک سعودی دو طرفہ سرمایہ کاری کے لیے گوہر اعجاز کی کوششیں قابل قدر ہیں ، پاک سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام میں گوہر اعجاز نے اہم کردار ادا کیا۔
انھوں ںے کہا کہ اُمید ہے اربوں ڈالرز کے سرمایہ کاری پلان پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا، پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے لیے سعودی پرنس کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
فواد مختار نے کہا کہ سعودی پرنس منصور نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے پلان کی تجاویز دی ہیں اُمید ہے اس پلان پر جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا پاکستان کو معاشی طاقت بنانے کے لیے سعودی پرنس کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
سعودی سرمایہ کاروں کے وفد نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے، سعودی پرنس منصور بن محمد کے اعزاز میں چیئرمین پاکستان سعودیہ جوائنٹ بزنس کونسل فواد مختار نے ظہرانے کا اہتمام کیا، سعودی پرنس منصور بن محمد نے سرمایہ کاروں کے وفد کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت کی جب کہ پاکستان کی 100 بڑی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :نئے وزیراعلیٰ کاانتخاب؛خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13اکتوبر کو طلب