سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ہاؤسنگ رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ رینٹ الاؤنس میں اضافے کی منظوری دےدی ہے،سمری حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانیہ نےشاہی نشان والے نئے پاسپورٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا
ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے ہوگا۔
اضافے کا اطلاق مستقل اور کنٹریکٹ سرکاری ملازمین پرہوگا،وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر لاگو ہوگا،موجودہ الاؤنس 2008 کی بنیادی تنخواہ پر دیا جا رہا تھا۔