زرنش خان نے ڈاکٹرذاکر نائیک سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام کی خاطرشوبزانڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ زرنش خان نے ڈاکٹرذاکر نائیک کو پاکستان پہنچنے پر ہونےوالی پریشانی کےلیے ان سے معافی مانگ لی ۔
سابقہ اداکارہ نے ذاکر نائیک کی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچنے پر پی آئی اے کی جانب سے اضافی سامان پراخراجات کا شکوہ کررہے ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنی ویڈیو میں شکوہ کیا تھا کہ جب وہ ملائیشیا سے پاکستان آئے تو ان کے پاس 1000 کلو سامان تھا جس پرانہوں نے پی آئی اے کے کنٹری مینجر سے بات تھی،پی آئی اے کی طرف سے انہیں پیش کش کی گئی تھی کہ اضافی سامان پر لاگو ہونے والی رقم پر پچاس فیصد رعایت دی جائے گی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے کی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا تھا بلکہ شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’یہ انڈیا ہے جہاں غیر مسلم مجھے دیکھ کر ہزار،دو ہزار کلو چھوڑ دیتا ہے مگر یہاں پاکستان میں ریاستی مہمان ہوں اور پی آئی اے افسرصرف پچاس فیصد ڈسکاؤنٹ دے رہے ہیں‘‘۔
اداکارہ زرنش نے اپنی پوسٹ میں لکھا:’’ہر چیز میں شرمندہ کرنا فرض سمجھتی ہے ہماری قوم،ہمیں شرم آنی چاہیے، یہ شرم کا مقام ہے،میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے دل سے معذرت خواہ ہوں۔