کیا لڑکا لڑکی دوست نہیں ہوسکتے؟ کیا ڈرامہ ہے میں دلچسب تبصرہ

Oct 11, 2023 | 17:38:PM
کیا لڑکا لڑکی دوست نہیں ہوسکتے؟ کیا ڈرامہ ہے میں دلچسب تبصرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ماہرہ خان کی لاجواب ایکٹنگ، کیا ڈرامہ ہے میں  ججز نے ڈرامہ "رضیہ"   پر دلچسب اور مزے مزے کے تبصرے پیش کیے.

   کیا ڈرامہ ہے کی تازہ ترین اقساط جس میں میزبان مکرم کلیم اور پاکستان کی معروف اداکاراوں پر مشتمل ججز پینل جس میں اداکارہ مرینہ خان، نادیہ خان اور روبینہ اشرف ہیں۔

    انہوں نے ڈرامہ "رضیہ"  پر  تبصرے پیش کرتے ہوئے کہاا کہ اس ڈرامے نے مجھے  ہلا دیا ہے،  ماہرہ نے اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے.

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

روبینہ اشرف کا ڈرامے کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیسری قسط میں لڑکا نائی کی دکان سے تیار ہوکر نکلتا ہے وہ اپنا ایک کنڈل لیکر اور میں کہو کہ یہ کون آگیا ہے، پھر مجھے سمجھ آیا کہ یہ منو ہے اور پھر مجھے اس کو دیکھ کر پیار آگیا۔

دوسری جانب نادیہ خان کا تعریف کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ سب سے بہترین سین تیسری قسط میں وہ تھا جب منو کی انٹری ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مزا آگیا اور  پیچھے گانے کے بجائے انھوں نے خبر نامہ چلا دیا  اور دوسری طرف منو صاحب تیار ہو رہے ہیں اور جو اس نے کاروبار کیا ہے ٹوتھپکس کا۔ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے منو سٹار ہے، مجھے بہت پسند آیا اور جس طریقے سے ڈایئریکٹر  نے شوٹ کیا بہت خوب۔