پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہو گی

Oct 11, 2023 | 12:52:PM
پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہو گی
کیپشن: پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں ہو گی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ دسمبر کے وسط میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے 12 سے 14 دسمبر تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں، پی ایس ایل ڈرافٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ یکم سے 9 دسمبر تک کھیلا جائے گا، پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے اگلے 2 ہفتے میں رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوگا، رجسٹریشن مکمل ہونے پر کیٹیگریز ری نیو کا عمل مکمل کیا جائے گا اور قومی سلیکشن کمیٹی کیٹیگریز کے ری نیو کا کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطینیوں پر مظالم، محمد رضوان نے دل جیت لئے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرنچائزز کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کے حوالے سے درخواستیں دے سکیں گی اور اسی دوران کھلاڑیوں کی ری ٹینشن، پک آرڈر اور ٹریڈ ونڈو مکمل ہوگی، پی ایس ایل کے حوالے سے تمام کام نومبر کے آخری ہفتے میں مکمل ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 9 پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کر رکھا ہے، پی ایس ایل 9 کے لیے آئندہ برس 8 فروری سے 24 مارچ تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔