سعودیہ میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ' عربی ترجمے کیساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی

Oct 11, 2022 | 17:07:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سعودیہ میں دی لیجنڈ آف مولاجٹ' عربی ترجمے کیساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )"دی لیجنڈ آف مولاجٹ" دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے سنیما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔ 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کے چرچے اب سرحد پار نہیں بلکہ سمندر  پار بھی ہونے لگے ہیں۔

فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' سعودی عرب کے سنیما گھروں کی زینت بننے کو بھی تیار  ہے، سعودی عرب کے سنیما گھروں میں فلم کو عربی ترجمے کے ساتھ دکھایا جائے گا۔

سعودی عرب میں مقیم افراد "دی لیجنڈ آف مولاجٹ" کو  13اکتوبر سے سنیما گھروں میں دیکھ سکیں گے۔