معروف پا پ گلو کارہ میڈونا کیو ں خودکشی کرنا چا ہتی تھیں۔۔بھید کھو ل دیا

Oct 11, 2021 | 21:11:PM
میڈونا،پا پ سنگر،خودکشی،اعتراف
کیپشن: میڈونا،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) پاپ گلوکارہ، اداکارہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں متعدد معروف فلموں کے بڑے کرداروں کی پیش کش ٹھکرانے کے بعد انہوں نے ’خودکشی‘ کرنے کا سوچا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں63 سالہ میڈونا ایک ٹاک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے آنے والے میوزک کنسرٹ کی تشہیر کے لیے شرکت کی تھی لیکن انہوں نے اپنے ماضی کے کئی انکشافات کر ڈالے۔گلوکارہ نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ماضی میں بڑے اور شہرہ آفاق کرداروں کو نہ ٹھکراتیں تو جس طرح وہ بڑی گلوکارہ بنی ہیں عین اسی طرح وہ بڑی اداکارہ بھی بن سکتی تھیں۔

میڈونا سے میزبان نے پوچھا کہ کیا ماضی میں انہیں کچھ بڑی فلموں کے اچھے کرداروں کی پیش کش ہوئی تھی، جنہیں انہوں نے ٹھکرادیا ہو؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد فلموں میں اچھے کرداروں کی پیش کش ہوئی مگر نا سمجھی کی وجہ سے وہ آفر ز رد کر دی تھیں جن کا افسو س عمر بھر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل