اعظم خان کے انتقال کے بعد خیبر پختونخواہ کی نگران کابینہ تحلیل ہو گئی: کنور دلشاد

Nov 11, 2023 | 13:16:PM
اعظم خان کے انتقال کے بعد خیبر پختونخواہ کی نگران کابینہ تحلیل ہو گئی: کنور دلشاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ اعظم خان کے انتقال کے بعد نگران کابینہ تحلیل ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اعظم خان کے انتقال کر جانے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی اور تمام تر اختیارات گورنر کو منتقل ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی سیاسی شخصیت کا انتقال ہو گیا

خیال رہے کہ نگران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ اعظم خان کو ڈائریا کے باعث طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوا ہے۔