عالیہ اور رنبیر کےلیےایک اور خوشخبری

Nov 11, 2022 | 11:31:AM
فائل فوٹو
کیپشن: عالیہ اور رنبیر کےلیےایک اور خوش خبری
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )رشی کپور اور نیتو سنگھ کے کرشنا راج بنگلو کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، 8 منزلہ اپارٹمنٹ میں ایک منزل عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے لیے مختص کی گئی ہے ۔رواں برس شادی کے بعد سے ہی عالیہ اور رنبیر کی جوڑی کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور پھر عالیہ اور رنبیر کی فلم برہمسترا کی کامیابی سے بھی یہ جوڑا خبروں میں رہا۔

تفصیلات  کے مطابق  ممبئی کے مہنگے ترین علاقے پالی ہل میں رنبیر کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کے گھر ’’کرشنا راج بینگلو‘‘ کی مرمت اور تزئین آرائش کا کام 3 برس کے بعد مکمل ہوگیا ہے۔ اس عالیشان گھر کی 8 منزلیں ہیں جس میں سے ہر ایک منزل کو کپور فیملی کے ہر ایک فرد کے نام کیا گیا ہے.کرشنا راج بینگلو کی ایک منزل میں نیتو کپور کی ذاتی رہائش گاہ ہوگی، ایک منزل کو عالیہ ، رنبیر اور ان کی بیٹی اور ایک منزل عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کے نام کیا گیا ہے، جبکہ چوتھی منزل رنبیر کی بہن ریدیما کپور اور ان کی بیٹی کے لیے تیار کی گئی ہے۔

کہا یہ جارہا ہے کہ نیتو ، عالیہ ، رنبیر اور انکی بیٹی جلد ہی کرشنا راج بینگلو میں شفٹ ہوجائیں گے۔

اس بنگلو کی باقی منزلوں میں سوئمنگ پول ،جم بھی شامل ہے ۔ جبکہ ایک فلور میں عالیہ ، رنبیر اور نیتو کے آفس ہونگے جہاں وہ ملاقاتیں کرسکیں اور فلموں کے اسکرپٹ پڑھ سکیں گے ۔