ہماری ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر ہونا چاہئے: وزیراعظم عمران خان

Nov 11, 2021 | 23:44:PM
ہماری ٹیم، کرکٹ کھیلی، فخر ہونا چاہئے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل میں شکست پر قومی ٹیم کے نام پیغام میں کہاہے کہ ہماری ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس پر فخر ہونا چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ اس وقت کیا محسوس کر رہے ہیں،میں بھی کرکٹ کے میدان میں اس طرح کی مایوسیوں کا سامنا کر چکا ہوں مگر ٹیم نے جس طرح کی کرکٹ کھیلی ، اس پر فخر ہونا چاہے۔ آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیاجو قابل فخر ہے،وزیراعظم نے آسڑیلیا کو جیت پر مبارک بادبھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کی شکست پر رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آگیا