بولڈ اداکارہ ملیکا شیراوت صحافیوں پر برس پڑیں

Nov 11, 2021 | 22:33:PM
بالی ووڈ۔ بولڈ فلمیں ۔ ملیکا شیراوت ۔ ردعمل 
کیپشن: اداکارہ ملیکا شیراوت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)بالی ووڈ میں بولڈ فلمیں کرنے کے حوالے سے مشہور اداکارہ ملیکا شیراوت نے اس افواہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں کہا جارہا تھا کہ رولس رائس نے انہیں کار فروخت کرنے سے ا نکار کردیا ہے۔
ایک ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر جب ان سے پروگرام کی میزبان مندرہ بیدی نے اس حوالے سے پوچھا تو ملیکا شیراوت نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے حوالے سے بہت سی افواہیں اور بے سروپا باتیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو حقیقتاً ان افواہوں کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں۔ انہوں نے اس موقع پر گوسپ کالمسٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ لوگ خود کو صحافی کہلواتے ہیں، ملیکا شیراوت نے کہا کہ ان کے بارے میں متعدد گوسپ آئٹم ہیں۔
ملیکا شیراوت نے انکشاف کیا کہ ایک خاص صحافی تو انہیں ہدف بناتا رہتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اسے اپنے حق میں لکھوانے کےلئے تحائف دینے سے انکار کردیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔ بھارت جانا ضرور نہیں۔۔سجل علی کا ساتھی اداکاروں کو مشورہ