بھارت جانا ضرور نہیں۔۔سجل علی کا ساتھی اداکاروں کو مشورہ

Nov 11, 2021 | 22:12:PM
بھارت،انڈسٹری۔کام۔توجہ
کیپشن: سجل علی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کو بھارت میں کام کرنے کا سوچنے کے بجائے اپنی انڈسٹری کی بہتری پر توجہ دینی چاہئے۔
سجل علی نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شوبز انڈسٹری میں اچھے تعلقات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ بات اہم نہیں ہے کہ ہم اپنے کام کو بھارتی انڈسٹری میں متعارف کروائیں یا ان کے کام کو اپنے ملک میں فروغ دیں۔


اداکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں انہیں اپنی انڈسٹری پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے اور اپنے کام کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم یہاں کام کر کے اپنی انڈسٹری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔سجل علی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موازنے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہئے۔


دریں اثنامعروف پاکستانی اداکار بلال عباس نے اپنی ساتھی اداکارہ سجل علی کی سیٹ پر شو ٹنگ کے دوران فون استعمال کرنے کی عادت کے بارے میںتنقید کرتے ہوئے بتایا کہ سجل سب سے زیادہ فون کالز احد رضامیر کو کرتی ہیں۔حال ہی میں بلال عباس نے سجل علی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی۔

شو میں میزبان ندایاسر نے بلال عباس سے سجل علی کے بارے میں پوچھا کہ سجل علی سیٹ پر شوٹ کے دوران سب سے زیادہ کس کو کالز اور میسیج کرتی ہیں۔بلال عباس نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سجل کی کالز ، ویڈیو کالز، میسیج سب صرف احد رضامیر کےلئے ہوتے ہیں۔جواب سن کر ندا یاسر نے پوچھا کہ کیا کبھی آپ نے سجل کو اپنی بہن صبور علی سے فون پر بات کرتے ہوئے دیکھا‘۔جس پر بلال عباس نے کہا کہ سجل ہمیشہ صرف احد سے ہی فون پر بات کرتے ہوئے ملتی ہیں


یہ بھی پڑھیں۔سلمان خان کی ’بھابھی ‘نے کس کو ’آئی لو یو ‘کہا۔۔۔؟