سلمان خان کی ’بھابھی ‘نے  کس کو ’آئی لو یو ‘کہا۔۔۔؟

Nov 11, 2021 | 22:15:PM
بالی ووڈ، اداکارآشوتوش رانا، اداکارہ، رینوکا شہانے
کیپشن: بالی ووڈ اداکارآشوتوش رانا اور اداکارہ رینوکا شہانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ اور ساؤتھ فلموں  میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے اداکار آشوتوش رانا 54 سال کے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز  1995 میں ٹی وی شو ’سوابھیمان‘ سے کیا تھا۔ جتنا ہی وہ فلموں میں اپنی اداکاری کو لے کر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اتنی ہی چرچا ان کی لو لائف کی بھی رہی ہے۔ انہوں نے اداکارہ رینوکا شہانے  سے شادی کی ہے۔
 رینوکا شہانے نے فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں سلمان خان کی ’بھابھی‘ پوجا کا رول پلے کیا تھا۔ ان کی لو اسٹوری بڑی دلچسپ ہے۔ کیونکہ ان سے شادی کرنا اداکار آشوتوش کے لئے آسان نہیں تھا۔ چونکہ وہ طلاق شدہ تھیں، لیکن باوجود اس کے آشوتوش کے حوصلے بلند تھے اور انہوں نے ان سے شادی کرنے کی ٹھان لی تھی۔
 آشوتوش اور رینوکا کی پہلی ملاقات ڈائریکٹر ہنسل مہتا کی ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ اس چھوٹی سی ملاقات میں ہی اداکار نے انہیں پہلی بار دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی اپنا دل دے بیٹھے تھے،حالانکہ اس کے بعد وہ دونوں ایک دوسرے سے نہیں ملے تھے۔ پھر بعد میں دھیرے دھیرے باتیں شروع ہوئیں۔ایک انٹرویو میں اداکار نے اپنی لو لائف کے بارے میں بتایا تھا کہ ’ڈائریکٹر روی رائے ان کے اور رینوکا کے ساتھ ایک شو کرنا چاہتے تھے۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آشوتوش نے روی سے اداکارہ کا نمبر مانگ لیا، لیکن اسی بیچ انہیں پتہ چلا کہ وہ 10 بجے کے بعد رات میں کسی کی کال ریسیو نہیں کرتی ہیں۔ آنسر رنگ مشین پر پیغام دینا پڑتا تھا۔پھر کیا تھا آشوتوش نے بھی آنسر رنگ مشین میں دسہرہ  کی مبارکباد کا پیغام چھوڑ دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے انہیں اپنا نمبر نہیں دیا تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ اگر رینوکا کو ان سے بات کرنی ہوگی تو وہ خود ان کا نمبر تلاش کریں گی۔ پھر ایک دن اداکار کی بہن نے ان سے آ کر بتایا کہ اداکارہ کا پیغام آیا تھا اور انہوں نے انہیں دسہرہ  کی مبارکباد دینے کے لئے شکریہ ادا کیا ہے۔اس کے بعد آشوتوش نے کہا تھا کہ ’کچھ وقت تک یوں ہی پیغامات کا سلسلہ چلتا رہا اور پھر ایک دن اداکارہ نے اپنا پرسنل نمبر دے دیا تھا، جس دن انہیں نمبر ملا، اسی دن رات 10:30 بجے انہوں نے کال کرکے نمبر دینے کے لئے شکریہ کہا تھا۔ تین ماہ تک پھر فون پر ایسے ہی باتیں ہوتی رہیں۔ایک دن رینوکا گوا میں شوٹنگ کر رہی تھیں تو اسی درمیان اداکار نے انہیں فون کرکے ایک شاعری سنائی اور اس کے بعد رینوکا نے انہیں آئی لو یو (میں آپ سے پیارکرتی ہوں) کہہ دیا تھا اور یہ سننے کے بعد تو آشوتوش کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہیں رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: توبہ توبہ اتنی بڑی حماقت۔۔خطرناک ڈرائیونگ کی ویڈیو  وائرل