بیوی کی معمولی فرمائش ۔۔خاوند نے کھیلی خون کی ہولی

Nov 11, 2021 | 21:22:PM
قتل ، بیوی، خاوند
کیپشن: فائرنگ (علامتی تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں بیوی نے خاوند سے ایک چھوٹی سے مانگ کی، لیکن وہ کمبخت مشتعل ہو گیا اور پھر اس نے بیوی کے ساتھ ایسا خطرناک کام کیا کہ محلے داروں کی چیخیں نکل گئیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق مذہبی تہوار  چھٹھ پوجا  کے موقع پر ایک نفسیاتی بیمار شوہر نے اپنی بیوی کو اس کی چھوٹی سی مانگ پر گولی مار دی۔بیوی نے شوہر سے چھٹھ پوجا کے لئےساڑھی خریدنے پر  ضد کی تو شوہر اس سے ناراض ہوگیا، اور غصہ کھا کر  اپنےریٹائر فوجی  والد کی لائسنسی بندوق سے بیوی کو گولی مار کر قتل کر ڈالا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون انورادھا کا اپنے شوہر سے کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ 19 نومبر کو ہونے والے تلک اتسو  کی خریداری کیلئے کہنے کے بعد بھی اس کا شوہر نریندر اس کی بات نہیں سن رہا تھا۔ اپنے لئے شوہر نے کپڑے خریدے لیکن اس نے بیوی کو ساڑھی نہیں دلائی۔ اس پر بیوی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس دوران اس کے شوہر نریندر نے غصے میں آکر اپنے والد گنگا ساگر تیواری کی ایک نالی بندوق اٹھا لی اور غصے میں اس نے انورادھا کو گولی مار دی۔ وہ خون سے لہو لہان ہوکر زمین پر گر پڑی۔تھوڑی دیر بعد اسکی موت ہوگئی۔ گولیوں کی آواز سن کر گھر اور محلے کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔ انورادھا کو خون میں لت پت پڑی دیکھ کر لوگ چونک گئے جس کے بعد اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو گھر سے گرفتار کر لیا۔ اس دوران واردات میں استعمال ہونے والی بندوق برآمد کر لی گئی۔پولیس نے اس معاملے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ معمولی تھی۔ بیوی نے شوہر سے ساڑھی کا مطالبہ کیا تھا جس پر دونوں میں جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ بات فائرنگ تک پہنچ گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھوٹا بچہ یا کمانڈو۔۔اتنی بہادری کبھی نہیں دیکھی۔۔ویڈیو خوب وائرل