فلمی کیرئیر کیسے زوال پذیر ہوا۔۔بابر علی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Nov 11, 2021 | 16:13:PM
اداکار بابر علی کا فلمی کیریئر کیسے ختم ہوا
کیپشن: بابر علی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) معروف پاکستانی اداکار بابر علی نے اپنا فلمی کیریئر ختم ہونے کے حوالے سے اہم بات بتا دی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار بابر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اپنے کیریئر کے عروج پر تھے اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ 100 فٹ کی بلندی سے گرے جس سے ان کا پاﺅں ٹوٹ گیا۔
 بابر علی نے بتایا کہ جس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں حادثہ پیش آیا نہ صرف اس فلم سے بلکہ تمام فلموں سے انہیں نکال دیا گیا، اس حادثے نے ان کے کریئر کو زوال کی جانب موڑدیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
 اداکار نے بتایا کہ اس وقت وہ 60 سے زائد فلموں میں سائن تھے اور ان کے لئے کام کر رہے تھے، حادثے کے اگلے دن وہ تمام فلموں سے باہر نکالے جاچکے تھے۔ صرف یہی نہیں بلکہ پروڈیوسر پیسے کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا، اس وقت وہ بہت روئے لیکن انہیں خدا کے بعد اپنی ماں باپ کی دعاﺅں کا آسرا تھا۔
 بابر علی نے بتایا کہ اس وقت سید نور اور خلیل الرحمان قمر نے ان کا بہت ساتھ دیا اور ایک پروجیکٹ لے کر آئے، اس میں انہیں ولن کا کردار ادا کرنا تھا۔
تھوڑے دن پہلے تک جن ہیروئنز کے وہ ہیرو تھے اور ان کے ساتھ گانے ریکارڈ کروا رہے تھے اب وہ ان کے ولن بنے کھڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم۔۔ محکمہ خزانہ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی