سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

Nov 11, 2021 | 15:36:PM
پنجاب حکومت نے چھوٹے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی
کیپشن: سرکاری ملازمین فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے عرصہ دراز سے زیر التوا مختلف محکموں کے 29 ہزار 950 ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی کمیٹی نے اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔
 وزیر قانون کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل کے 14ہزار 387 وارڈرز کا گریڈ 5 سے 7، 1520 ہیڈ وارڈرز کا گریڈ 7 سے 9 جبکہ 162 چیف وارڈرز کا گریڈ 9 سے 11 کردیا گیا ہے۔ محکمہ جیل کے 49 مذہبی معلمین کو گریڈ 12 سے 15، تمام محکموں کے 373 ٹیلی فون آپریٹرز کا گریڈ 7 سے بڑھا کر 11 کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کتنے پاکستانی مرد وں نے جنس تبدیل کی ؟۔۔خوفناک حقائق سامنے آ گئے
تمام محکموں کے 11 ہزار 184 ڈرائیوروں کا سکیل 4 سے 5، محکمہ سماجی بہبود کے 695 سپروائزروں کا گریڈ 9 سے 11، محکمہ جنگلات کے 928 واچرز اور 30 ہیڈ واچرزکا گریڈ 5 اور 7 سے 9 کر دیا گیا ہے۔
 اسی طرح محکمہ جنگلات کے 162 وائلڈ انسپکٹرز کا گریڈ 9 سے 11 اور 2 فزیکل انسٹرکٹرز کا گریڈ 8 سے 9 جبکہ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 458 کیئر ٹیکرز کا گریڈ 9 سے 11 کر دیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسروںنے شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتظار ختم۔۔ محکمہ خزانہ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی