انتظار ختم۔۔ محکمہ خزانہ نے اساتذہ کو بڑی خوشخبری سنا دی

Nov 11, 2021 | 13:38:PM
اساتذہ کی تنخواہوں کے حوالے سے بڑی خبر
کیپشن: اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تنخواہوں کا انتظار ختم، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کو چار ارب روپے مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کو چار ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں، پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اس گرانٹ سے فائونڈیشن کے سکولوں سے منسلک اساتذہ کی تنخواہیں ادا کرے گا اور دیگر آپریشنل اخراجات پورے کرے گا جبکہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن اس گرانٹ سے سیلری اور نان سیلری اخراجات بھی پورے کرے گا۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹیفکیشن منسوخ کردیئے اور اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کے خلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی،جس میں لاہور کے بھی پانچ اساتذہ شامل ہیں، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کے خلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک لبیک سے کیا معاہدہ ہوا مجھے معلوم نہیں۔۔ شیخ رشید کے بیان نے ہلچل مچا دی