اداکار سلمان خان نے عید پر بڑی خوشخبری سنا دی

Apr 11, 2024 | 13:01:PM
بھارتی سپر اسٹار اداکار  سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں  کو بڑی خوشخبری سنادی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیب ڈیسکٌ) بھارتی سپر اسٹار اداکار  سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں  کو بڑی خوشخبری سنادی۔ 

سلمان خان نے اپنی اگلی فلم کا اعلان کرتے ہوئے اس کا پوسٹر جاری کیا ہے جس پر فلم کا نام 'سکندر' لکھا ہوا ہے۔پوسٹر کے مطابق سلمان خان کی اس نئی فلم میں ان کے کردار کا نام 'سکندر' ہی ہوگا جبکہ یہ فلم ساجد ندیاوالا کی پیشکش ہے۔

مزید پڑھیں:  عید پر فرائض کی انجام دہی،سکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں: عظمیٰ بخاری

پوسٹر میں شامل ایک اور بڑی خوشخبری یہ  بھی ہےکہ آئندہ سال سلمان خان کے مداحوں کو عید بغیر دبنگ خان کی نئی فلم دیکھے نہیں گزارنی پڑے گی کیونکہ سکندر 2025 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

بالی وڈ میں سلمان خان کا نام عید کے موقع پر عید مبارک کا ایک مترادف بن چکا ہے۔ بہت سے لوگوں کی عید کی خوشیوں میں سلمان خان کی فلم دیکھنی بھی شامل ہوتی ہے۔