ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو دھمکی دینے والا شخص کون تھا۔۔پتا چل گیا

Nov 11, 2021 | 10:04:AM
کوہلی،بیٹی،دھمکی،پولیس
کیپشن: ویرات کوہلی بیٹی کے ہمراہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو دھمکی دینے والا شخص  گرفتار ۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی پولیس حکام کے مطابق   ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران حیدر آباد دکن سے تعلق رکھنے والے انجینئر نے ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی سے متعلق غیر مہذب دھمکی دی تھی۔

ممبئی پولیس کے سائبر کرائم سیل نے ملزم کو حیدر آباد سے گرفتار کرکے ممبئی منتقل کردیا ہے۔ 23 سالہ رام ناگیش سری نواس اکوباتھینی نے اپنا ٹوئٹر ہینڈل تبدیل کر کے خود کو پاکستانی ظاہر کیا۔بھارتی نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ملزم سافٹ ویئر انجینئر ہے اور ان دنوں بیروزگار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے سیمی فائنل میں بار بار سکرین پر دکھائی جانے والی خاتون کون تھیں،جانیے