کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع کر دی گئی

May 11, 2026 | 18:28:PM
 کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )حکومت کی جانب سے جاری کفایت شعاری مہم میں 13 جون 2026ء تک توسیع کر دی گئی۔

حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026ء تک توسیع کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،کابینہ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر ان اقدامات میں فوری طور پر توسیع کی منظوری دی۔

سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رہے گی،نوٹیفکیشن کے مطابق 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ،الرٹ جاری