کراچی میں ’’انڈسٹریل واٹر پارک‘‘ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کراچی کے صنعتی علاقوں میں پانی کی کمی کے بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر شہری حکومت سیوریج ٹریٹمنٹ کے جدید منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں سائٹ ٹی پی 1 میں صوبے کا پہلا ’انڈسٹریل واٹر پارک‘ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سیوریج ٹریٹمنٹ کے جدید پلانٹ نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، 35 ملین گیلن واٹر ٹریٹمنٹ کے پہلے فیز کا افتتاح 30 جون کو متوقع ہے۔
کمپنی کے عہدیدار نے بریفنگ میں بتایا کہ واٹر ری سائیکلنگ وقت کی اہم ضرورت ہے جو دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے سیوریج کو ری سائیکلنگ یا ٹریٹمنٹ کے بعد مطلوبہ معیار کے مطابق انڈسٹریل ایریا کو فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ایک سال قبل پاکستان نے بھارت کا سندور مٹا دیا تھا، شرجیل میمن