تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران اسلم)پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بعد کل سے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کل سے پنجاب بھر کے تمام سکول کھل رہے ہیں۔اللہ تبارک و تعالی کے فضل و کرم سے ملکی حالات بہتر ہو چکے ہیں اس کے لیے تمام اہل وطن کو مبارک ہو ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہاہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایاجارہاہے
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشیدہ حالات کے باعث تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کااعلان کیاگیاتھا۔