پی ٹی آئی کے شر پسند کارکنان کا سروسز ہسپتال لاہور پر حملہ

May 11, 2023 | 00:34:AM
پی ٹی آئی کے شر پسند کارکنان کا سروسز ہسپتال لاہور پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں  پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پر تشدد کاروائیاں جاری ہیں ،  سرکاری و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچانا تو ایک طرف حساس عمارتوں پر حملے بھی کیے جا رہے ہیں ، شر پسند عناصر نے یاد گار شہدا تک کو نہیں بخشا اور اب لاہور کے سروسز ہسپتال پر بھی حملہ آور ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ہیں، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے جیل روڈ بلاک کر دی ہے، شرپسند عناصر کی جانب سے تھانہ شادمان اور سروسز ہسپتال پر حملے  کی خبریں سامنے آئی ہیں ، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سروسز ہسپتال اور تھانے پر پتھراو کیا گیا ۔

ہسپتال میں نصب سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پٹرول بم بھی پھینکے گئے، پولیس کی واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں جیل روڈ پر موجود ہیں، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔